امریکا کی کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
امریکا نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں، اسے رکنا چاہیے۔ نیڈ پرائس نے دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
