امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی تفصیلات سامنے لائے،عمر سرفرازچیمہ
مشیر داخلہ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق و امین اور وطن کے مخلص رہنما ہیں۔ اپنے پیغام میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات قوم کے سامنے لائے، امپورٹڈ کو فیک آڈیوز، توشہ خانہ سے فرصت ملے تو ملکی تباہی پر بھی نظر دوڑائے، حکومت کا مقصد توشہ خانہ، جعلی آڈیوز کی ڈرامہ بازی کے ذریعے معاشی تباہی سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ مشیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو بھی تحائف توشہ خانہ سے لئے وہ قانون و ضابطے کے تحت لئے ہیں، قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق و امین رہنما ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
