اٹک، کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، چار زخمی
اٹکمیں کھڑپہ انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کھڑپہ انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق کار اور ٹرک میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہیں ۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
