این اے 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی پر الیکشن کمیشن سے(کل) جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے(کل) 12 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عدالت نے دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے 12 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
