ایکواڈور، جیل میں تصادم سے 15 قیدی ہلاک ہوگئے
کیوٹو (شِنہوا) ایکواڈور کے وسطی علاقے میں واقع ایک جیل میں جان لیوا تصادم سے کم از کم 15 قیدی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
ایکواڈور کی قومی جیل سروس نے دارالحکومت کیوٹو سے 50 میل (80 کلومیٹر) جنوب میں واقع لتاکونگا جیل میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
جیل سروس کے مطابق گزشتہ برس ایکواڈور کی جیلوں میں 316 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
