افغان فورسز نے کابل میں داعش کے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے
کابل(شِنہوا) افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل کے مضافات میں داعش کے خفیہ ٹھکانے کے خلاف کارروائیاں کیں۔
افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے مطابق یہ کارروائیاں جمعہ کی شب صوبے کے ضلع بگرامی میں شروع کی گئیں جس کے دوران مسلح گروپ کے دو ارکان مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ کچھ دیر تک جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران کوئی سیکورٹی اہلکار یا عام شہری زخمی نہیں ہوا۔
کابل اور شمالی مزار شریف شہر میں گزشتہ چند ماہ کے دوران افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں داعش کے ایک درجن سے زائد مشتبہ کارکن مارے جا چکے ہیں۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
