عوام اب حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام اب حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں، ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ پاکستان کا مستقبل آزاد جمہوری ملک کا ہے یا ایک بوسیدہ نظام میں جکڑا ہوا؟ کیا کرپٹ حکمران ہمارا مقدر رہیں گے؟ یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے،فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب عوام حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں اور لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل کر نظام کو بدلیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
