آنے والے چند دنوں میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، میں نے زرعی شعبے میں اصلاحات کیلئے 8 سب کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کسانوں کو آسان قرضوں، معیاری بیج اور کیڑے مار ادویات تک آسان رسائی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آنے والے چند دنوں میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
