عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیلئے نوٹس کیخلاف درخواست(آج) سماعت کیلئے مقرر
عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بینچ(آج) 21 مارچ کو سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن ہوں گے جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن بھی بینچ میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چیلنج کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
