عمران خان کو لاحق خطرات پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے،مسرت جمشید چیمہ
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قومی لیڈر عمران خان کی زندگی کو لا حق خطرات پر ساری قوم شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ ہفتہ کو سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ آصف زرداری کی شہرت سے واقف ہے اس لئے کسی صورت خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرات لا حق ہیں لیکن ان کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کیساتھ ہیں، نقصان پہنچانے کی سازش کرنے والے نا مراد ہی رہیں گے، عمران خان مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ عوام کے درمیان آنے کیلئے پر عزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
