عمران خان کی تقاریر نشرکرنے پر پابندی معطل کرنیکے حکم امتناع میں 20مارچ تک توسیع
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں 20مارچ تک توسیع کردی، تفصیلات کے مطابق پیر کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیربھٹی کی سربراہی میں3رکنی فل بینچ نے سماعت کی،عدالت نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکے حکم امتناع میں مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پیمرا کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق تحریری دلائل داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
