آخری رسومات سے قبل شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر جاری کردی
آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات سے قبل شاہی خاندان نے ان کی نئی تصویر جاری کی ہے۔ پیر کے روز شاہی خاندان نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکانٹ پر الزبتھ دوم کی یہ تصویر جاری کی جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔ ملکہ الزبتھ دوم اتنے طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ تھیں۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہی خاندان کی جانب سے کہا گیا کہ آج، لاکھوں لوگ ان کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ یاد رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
