عدالت کی بجلی نہ جانے کی یقین دہانی پر سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ واپس
سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے۔سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بجلی بریک ڈائون کے نتیجے میں عدالت کی بجلی بند ہونے پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔کے الیکٹرک کے حکام سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کرائی اور کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے معذرت بھی کی۔عدالت نے انتظامیہ کی معذرت اور یقین دہانی پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ واپس لے لیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
