عالمی بینک کے سربراہ کاقبل ازوقت استعفیٰ دینے کا اعلان
فائل فوٹو، عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس واشنگٹن میں ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔(شِنہوا)
واشنگٹن(شِنہوا)عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے اپنی مدت ختم ہونے سے ایک سال قبل مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بینک کے سربراہ چار سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد 30 جون کو گروپ کے مالی سال کے اختتام تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
مالپاس کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
