چین کے ریل ۔ کارگو حجم میں مئی کے دوران ریکارڈ اضافہ

چین کے ریل ۔ کارگو حجم میں مئی کے دوران ریکارڈ اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے دوران ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے نقل و حمل کو مزید ہموار بنایا ہے ،جس کے باعث اقتصادی سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے والے اہم انڈیکٹر ریل ۔ کارگو حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 6.6 فیصد اضافہ ہوا، جو مئی میں ریکارڈ بلند سطح ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ میں چین میں ریلوے کے ذریعے مجموعی طور پر 34 کروڑ ٹن مال کی ترسیل کی گئی  جو گزشتہ برس کے اسی عرصہ کی نسبت  2 کروڑ11 لاکھ ٹن زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مال میں 50 لاکھ 20 ہزار ٹن اناج اور کھاد تھی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں   28.2 فیصد زیادہ  ہے۔

گزشتہ ماہ  بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے 11 لاکھ ٹن کوئلے کی بھی ریلوے کے ذریعے ترسیل کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد زائد ہے۔

اس سے 33.4 دن تک 363 بجلی سپلائی پلانٹس میں کوئلے کے ذخیرے کو یقینی بنایا گیا۔

گزشتہ ماہ چین ۔ یورپ مال بردار گاڑیوں نے 1 لاکھ 29 ہزار 500 بیس فٹ مساوی یونٹ کنٹینرز نمٹائے جو اپریل کے یومیہ اوسط سے 13.3 فیصد زائد ہے۔

چین۔ لاؤس ریلوے سے سرحد پار تجارت کے لئے  1 لاکھ 38 ہزار 200 ٹن سامان منتقل ہوا، جو ایک ماہ قبل سے 4.3 فیصد زائد ہے۔

 hi
 

Comment / Reply From