مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری‘ قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ میڈی رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے دونوں نوجوانوں کو سری نگر میں بمنہ نامی علاقے کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوجیوں نے بمنہ سمیت دیگر علاقوں کی ناکابندی کررکھی ہے جب کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی کی آڑ میں گھروں پر دھاوے، توڑ پھوڑ اور کشمیریوں پر تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ قابض فوج کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ 32 کشمیری شہید ہوئے تھے
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
