آرٹ فلم آئوٹ سوئنگ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

آرٹ فلم آئوٹ سوئنگ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا


کراچی (آئی این پی) پاکستان کی آرٹ فلم آئوٹ سوئنگ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔فلم کے ڈائریکٹر ثمر من اللہ نے اپنی ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دستاویزی فلم آئوٹ سوئنگ نے برطانیہ میں بلٹزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ثمرمن اللہ نے بتایا کہ ان کی جگہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے والدین ضیا الدین یوسف زئی اور طور پکئی یوسف زئی نے وصول کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ دستاویزی فلم اسلام آباد کے نواح میں واقع پختون آبادی میں نوجوان کوچ سے کرکٹ سیکھنے والی طالبات پر بنائی گئی تھی۔

Comment / Reply From