پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری پہلی انٹرنیشنل وویمن بلانڈ ٹی 20کرکٹ سیریز 1-1سے ڈرا ہو گئی۔ آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلی جانیوالی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا اور ایمپارز نے گیلی آئوٹ فیلڈ ہونے کے باعث میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل تیسرا اور چوتھا میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا تھا۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد سیریز 1-1سے ڈرا ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی