i کھیل

کولن منرو پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئےBreaking

April 12, 2025

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔جارح مزاج بلے باز نے 42 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور وہ نا ٹ آئوٹ رہے اس طر ح انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا، رائلی روسو نے 12 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔اس طرح منرو پی ایس ایل کی تاریخ میں 13 نصف سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی