بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل نے ہر جھگڑے کے بعد اہلیہ دھناشری ورما کی جانب سے کی جانے والی انوکھی فرمائش سے متعلق انکشاف کیا ہے۔بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور دھنا شری ورما نے دسمبر 2020 میں شادی کی تھی تاہم گزشتہ چند عرصے سیکوریوگرافر دھناشری ورما اور یوزویندر چاہل کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔جوڑا اکثر سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹیں کرتا نظر آتا ہے جب کہ حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں چاہل کہہ رہے ہیں دھناشری ہر لڑائی کے بعد ہیرے مانگتی ہیں۔ زیر گردش ویڈیو بھارتی ٹی وی شو جھلک دکھلاجا سیزن 11 کی ہے جس میں شو کے میزبانوں نے جوڑے کے درمیان دلچسپ مقابلہ کروایا۔مقابلے میں دونوں کو باری باری پلے کارڈ پر لکھے لفظ کو 10 سیکنڈ میں اشارے اور کنائے میں سمجھنا تھا۔ دھناشری کے لفظ بوجھنے کی باری آئی تو اس پر لفظ ڈائمنڈ تحریر تھا جس پر چاہل نے اہلیہ سے کہا یہ وہی ہے جو تم ہمیشہ مجھ سے مانگتی ہو۔اس پر اہلیہ نے جواب دیا کیا مانگتی ہوں؟ چاہل نے مزید کہا وہی جو تم ہر لڑائی کے بعد مانگتی ہو، اس پر دھناشری نے جواب دیا میں تو ہر لڑائی کے بعد معافی مانگتی ہوں۔جوڑا مقررہ وقت میں لفظ نہ بوجھنے کی وجہ سے مقابلہ جیت نہ سکا اور پھر جب لفظ کا دھناشری کو پتا چلا تو وہ حیران رہ گئیں اور یوزویندر سے پوچھا میں نے تم سے کب ہیرے مانگے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی