پاکستان کے آذان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ٹورنامنٹ میلبرن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں منعقد ہوا،جس میں11ممالک سے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آذان علی خان نیفائنل میں آسٹریلیا کے کھلاڑی کو شکست دی۔مقابلے انڈر 11، 13، 15، 17 اور 19 کے عمر گروپس میں ہوئے،10مختلف کیٹیگریز میں 6مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔اپنی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آذان علی خان نے کہا کہ پاکستانی بچے کسی سے کم نہیں،انہیں تھوڑی رہنمائی اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی