i پاکستان

سیکیورٹی اسٹیٹ کے تشخص سے جان چھڑانی ہے، فوج کو سیاسی چیزوں میں نہ گھسیٹا جائے،مصطفی نواز کھوکھرتازترین

April 16, 2025

سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ فوج بارڈرز پر بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، ہمیں سیکیورٹی اسٹیٹ کے تشخص سے جان چھڑانی ہے، فوج کو سیاسی چیزوں میں نہ گھسیٹا جائے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بے یقینی کو ختم کرنے سے استحکام آئے گا، ملک کو جس بدحالی سے گزرنا پڑا اس کے سب ذمہ دار ہیں، اس میں عدلیہ ، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتیں شامل ہیں، اجتماعی طور پر کچھ بہتری آئی ہے لیکن آدھا پاکستان سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے، 25 لاکھ نوجوانوں کے لیے ہر سال روزگارنہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا عوام کیلئے معاشی اعشاریے اچھے ہوئے ہیں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے حالات سامنے ہیں، سندھ کو نہروں کے معاملے پر ناراض کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی