ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملک میں 977735میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.60فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1003809میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی تھی، فروری میں ملک میں 121818میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 2.20فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں 124563میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداورحاصل ہوئی تھی۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں بناسپتی گھی کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر2.99فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہیاعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملک میں 420838میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.05فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 421056میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی، فروری میں ملک میں 53175میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ہوئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 0.013فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں 53246میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی