i بین اقوامی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں ایک اور مغوی کشمیری نوجوان کو شہید کردیاBreaking

April 28, 2025

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان الطاف لالی کو مجاہد قرار دے کر شہید کردیا گیا ۔ الطاف لالی کو بھارتی فوج نے 22 اپریل کو ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی رہائشی خاتون نے فرضی مقابلے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے الطاف لالی کی بہن کو فون آیا کہ آپ پولیس اسٹیشن آئیں بعد ازاں پولیس نے ان کی بہن کو چھوڑ دیا اور الطاف لالی کو نہیں چھوڑا۔ خاتون نے مزید کہا کہ پھر ان کی فیملی کو چھ بجے بلایا جاتا ہے اوربتایا جاتا ہے کہ ان کا انکائونٹر ہو گیا۔ خاتون نے سوال اٹھایا کہ اگر وہ عسکریت پسند تھا تو وہ گھر میں کیسے رہ رہا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم آواز اٹھا رہے ہیں، لیکن ہماری آواز کوئی نہیں سنتا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ الطاف لالی کو بہت دور لے جاکر مارا گیا اور ہم اس کی لاش بھی نہیں دیکھ سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر الطاف لالی عسکریت پسند کمانڈر تھا، تو کمانڈر گھروں میں کیسے رہ سکتے ہیں؟ بھارتی فوج کو یہ بات بخوبی معلوم تھی کہ وہ کمانڈر نہیں تھا پھر بھی اسے کیوں شہید کیا؟ ۔ذرائع کے مطابق بھارت نے 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔ حالیہ فیک انکانٹر میں بھارت نے 24 اپریل 2025 کو محمد فاروق اور محمد دین کو بھی شہید کیا تھا۔اس واقعے کے بعد بھارتی فوج کے جھوٹے انکا ئونٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکی ہے، جس کے خلاف کشمیری عوام کی آواز بلند ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی