بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ سچ کو کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی،گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل رہے ۔یوزویندر چہل اور دھناشری کے درمیان علحیدگی کی خبریں گزشتہ دنوں اس وقت پھیلیں جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا اور ساتھ ہی کرکٹر نے دھنا شری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔ان کی اہلیہ دھنا شری ورما نے بھی کرکٹر کو ان فالو کیا لیکن یوزویندر چہل کی تصاویر نہیں ہٹائیں۔اس کے بعد دنوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور بھارتی کرکٹر چہل کی جانب سے انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں۔ تاہم ڈانسر دھناشری ورما نے اپنے شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ساتھ ہی انہوں نے آن لائن ٹرولرز کی جانب سے اپنے کردار پر کی گئی تنقید پر بھی سخت ردعمل دیا ہے۔
بدھ کی شام انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں دھناشری نے لکھا کہ 'گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل رہے ۔ سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو حقائق سے خالی ہیں، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین ہوئی ہے'۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا نام اور ساکھ بنانے کے لیے سالوں محنت کی ہے۔ میری خاموشی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ طاقت کی نشانی ہے۔ آن لائن پلیٹ فارمز پر منفی چیزیں آسانی سے پھیلتی ہیں۔ دھناشری نے اپنے نوٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ سچ کو کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ دھناشری جو کہ ایک ڈینٹسٹ سے ڈانسر اور کوریوگرافر بنیں، نے مشہور ریئلٹی شو "جھلک دکھلا جا" میں حصہ لیا تھا۔ دھناشری اورچہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاں میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی