i کھیل

ویمن ٹیم پر اعتماد، ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی، جنید خانBreaking

March 28, 2025

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ جنید خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائیر کے لیے ویمن ٹیم پر بہت اعتماد ہے۔ کھلاڑیوں نے اپنی کمزوریوں کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی ہے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔جنید خان نے کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گرائونڈ پر دبائو بھی ہوتا ہے کہ اچھے سے اچھا کھیلنا ہے، کھلاڑیوں کو تکنیکی لحاظ سے مضبوط کرنے کے ساتھ دماغی طور پر مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔جنید خان نے کہا کہ سکواڈ متوازن ہے، جن کھلاڑیوں نے پرفارم کیا ہے وہی منتخب ہوئی ہیں، کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں مطابق کھیلنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، پاور ہٹنگ ویمن ٹیم کا ہی نہیں پاکستان ٹیم کا بھی مسئلہ ہے، کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ سنگلز اور ڈبلز پر جائیں اور ڈاٹ بال کم کھیلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی