i کھیل

ویمن ایشیز سیریز ٹرافی کی سڈنی گرائونڈ میں منفرد انداز میں رونمائیBreaking

January 08, 2025

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ویمن ایشیز سیریز ٹرافی کی سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں منفرد انداز میں رونمائی کی گئی۔آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کی سرکردہ کرکٹرز ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہوئیں، ویمن کرکٹرز نے ٹرافی کے ساتھ بس میں کھڑے ہو کر تصاویر بنوائی۔ویمن کرکٹرز نے مقامی کمیونٹی کے بچوں کے ساتھ بھی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ایشیز سیریز میں 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 میچز اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، پہلا ون ڈے میچ 12 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 30 جنوری سے ایم سی جی گرانڈ میں شروع ہو گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی