i کھیل

محمد حفیظ نے ''اووو ''احتجاج ریکارڈ کروا دیاBreaking

January 07, 2025

سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے نقش قدم پر چل پڑے، انہوں نے بھی'' اووو۔۔ اووو'' کا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل شہاز شریف نے ایک تقریب میں واقعہ سنایا تھا ۔اب اس احتجاج کو محمد حفیظ نے سنجیدہ لے لیا اور انہوں نے اپنے ایکس اکانٹ پر اووو اووو اووو کے پیغام سے ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس کے ساتھ چند ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔ایکس پوسٹ میں استعمال کیے جانے والے ہیش ٹیگز میں پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ، پریزیڈنٹ ٹرافی اور ڈیپارٹمنٹ کرکٹ شامل ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی