بھارت کے سابق بلے باز سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کے کوور ڈرائیو کھلتے ہوئے آئوٹ ہونے پر تکنیک میں مسئلے کی نشان دہی کی ہے ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں سنیل گواسکر نے بتایا کہ ویرات کوہلی جب ڈرائیو کھلنے جاتے ہیں تو اپنا پیر بال کی جانب لے کر جانے کے بجائے سیدھا لے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ بال کی جانب پیر لے کر جاتے ہیں تب زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ گیند آپ کے بلے کے درمیان سے لگے۔ ویرات کوہلی پہلی اور دوسری اننگ میں بالترتیب 36 اور پانچ رنز اسکور کیے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی