i کھیل

کیپیٹل پریمیٸر لیگ: پہلی فرنچاٸز اوورسیز ایمبیسڈر نے حاصل کر لیBreaking

April 08, 2025

پاکستان کی پہلی قومی سطح پر ہونیوالی کرکٹ لیگ سی پی ایل کی پہلی فرنچاٸز اوورسیز ایمبیسڈر نے حاصل کر لی، آسٹریلیا کی پیسرز اکیڈمی نے فرنچائز حاصل کی۔ اسلام آباد میں ہونیوالی فرنچاٸز کی دستخط کی تقریب ہوٸی جس میں کیپٹل پریمٸیر لیگ کے چیف ایگزیکٹو نیٸر صدیقی اور آسٹریلین پیسرز اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو سہیل شاہ نے دستخط کٸے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپیٹل پریمٸیر لیگ کے صدر ارشد علی بیگا نے کہا کہ کرکٹ لیگ میں نوجوان پلیٸرز کو اپنا ٹیلنٹ دکھانےکا بھرپور موقع ملے گا۔ سی پی ایل کو بہترین لیگ بناٸیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ تمام معاملات بھی طے ہوچکے ہیں جلد لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا جاٸیگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایل کے برینڈ ایمبیسڈر شعیب اختر ہیں۔ فرنچاٸز اوورسیز ایمبیسڈر کے چیف ایگزیکٹو سہیل شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ایسی لیگ کا حصہ بن کر خوشی ہو رہی ہے، دنیا سے بہترین کرکٹرز کو پاکستان لائیں گے۔ ہم پاکستان سے کرکٹ کا نئے ٹیلنٹ کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔سی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر وقار احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی