i کھیل

خراب فارمنس یا کوچ سے تنازع، بھارتی کپتان روہت شرما آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ سے باہر،بمرا کپتانی کرینگےBreaking

January 03, 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ سڈنی میں شروع ہوگیا جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔بھارت نے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حیران کن طور پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ بمراہ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، بمراہ نے پہلے ٹیسٹ میں بھی روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی اور میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔سڈنی ٹیسٹ میں روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آکاش دیپ کی جگہ پراسدھ کرشنا کو کھلایا گیا ہے۔جسپریت بمراہ نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ روہت شرما نے خود سڈنی ٹیسٹ میں آرام کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی