قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں اڑا کر تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔تین برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے عباس نے 54 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یہ جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی بولر کی بہترین کاوش شمار ہوئی۔ان سے قبل 1998 میں ثقلین مشتاق نے ڈربن میں 78 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیے کر ریکارڈ بنایا تھا۔ وقاریونس نے 1998 میں 78 رنز کے عوض 6 شکار کیے، سعید اجمل نے 2013 میں 96 رنز دے کر 6 پلیئرز کو میدان بدر کیا تھا جبکہ تنویر احمد نے ابوظبی میں 2010 کے ٹیسٹ میں 120 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔ واضح رہیکہ جنوبی افریقا سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹائون میں 3 جنوری سے شیڈول ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی