i کھیل

فاسٹ بالر شاہین آفریدی بی پی ایل کھیلنے ڈھاکا پہنچ گئےBreaking

December 28, 2024

قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی بنگلا دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل)میں شرکت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے۔شاہین آفریدی بی پی ایل میں فارچیون بریشال کی نمائندگی کریں گے، فہیم اشرف، جہانداد خان اور محمد علی بھی فارچیون بریشال کا حصہ ہیں، بی پی ایل کا آغاز 30 دسمبر سے ہورہا ہے۔واضح رہے کہ قومی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی