i کھیل

ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ،جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے، تمیم اقبال کا ہارٹ اٹیک کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاریBreaking

March 27, 2025

دل کے دورے سے جانبر ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے فیس بک پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے زندگی کی بے ثباتی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے اردگرد موجود ناقابل یقین لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق بائیں ہاتھ کے 36 سالہ بلے باز نے سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام کو دنیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو ان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔36 سالہ تمیم اقبال گزشتہ پیر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمڈن سپورٹنگ کلب کی کپتانی کر رہے تھے جب انہیں گراونڈ پر دل کا شدید دورہ پڑا تھا، ابتدائی طبی امداد ملنے کے باوجود اس کی حالت مزید بگڑ گئی، جس سے اسے مزید ٹیسٹوں کے لئے ساور کے شیخ فضل النسا مجیب میموریل کے پی جے سپیشلائزڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر منیر الزمان معروف نے کامیاب ہنگامی سٹنٹ سرجری کی، جس کے بعد تمیم کی حالت بہتر ہوئی، تمیم کو دوپہر تک ہوش آیا اور وہ اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کے قابل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی