i کھیل

9 ٹیسٹ میچز میں سے 8 فتوحات،ٹیمبا باووما کا بطور جنوبی افریقی کپتان ناقابل یقین ریکارڈBreaking

January 08, 2025

جنوبی افریقا کے کرکٹر ٹمبا باووما نے بطور کپتان ناقابل یقین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ٹمبا باووما نے بطور کپتان 2023 سے لے کر اب تک 9 ٹیسٹ میچز میں سے ٹیم کو 8 میچز میں فتوحات دلائی ہیں جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔باووما نے پروٹیز کی قیادت کرتے ہوئے انفرادی طور پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بطور کپتان انہوں نے 57.78 کی اوسط سے 809 رنز بنائے۔ٹیمبا باووما کو فروری 2023 میں ڈین ایلگر کی جگہ جنوبی افریقا کا ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ٹمبا باوما نے اپنے مجموعی ٹیسٹ کیریئر میں 63 میچز میں حصہ لیا، انہوں نے 108 اننگز کھیل کر 3606 رنز بنائے، ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 4 سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی