i پاکستان

پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے، آصف زرداری، بلاول سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کا دکھ اور افسوس کا اظہارBreaking

April 16, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی و سماجی حلقوں نے سینیٹر پلوشہ خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی