پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک نہیں بہت سے دھڑے موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر بندے کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلاف رائے تو موجود ہوگا۔پارٹی میں جس بندے پر عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی آگے آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صر ف عمران خان اور اس کے ورکرز ہیں، ابھی تو پارٹی میں کوئی بڑا نام نہیں رہ گیا سب ہمارے جیسے ہی عام لوگ ہیں، پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی، ذاتی ووٹ والے اب تحریک انصاف میں نہیں ہیں ، سب چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے لوگ کیوں نہیں نکل رہے یہ سوال پنجاب کی قیادت سے پوچھا جائے، خیبر پختونخوا سے تو آج بھی لوگ نکل رہے ہیں تاہم ہمارے ورکرزکو ڈرایا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی