i پاکستان

معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ،ہم ملک کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملکتازترین

April 16, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ہم ملک کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں اور پاکستان آہستہ آہستہ اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی اس وقت کہتے تھے آرمی چیف قوم کے باپ ہوتے ہیں ، ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے اچھا ورکنگ ریلیشن ہے۔بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ ٹرپل سی پلس ریٹنگ بھی کچھ عرصہ قبل آئی تھی، اسٹرکچرل ریفارمزا ہستہ آہستہ کی جارہی ہیں، ملکی معیشت میں تنزلی پی ٹی آئی حکومت میں آئی، معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کامعاہدہ کس نے توڑا ، ہم نے خلاف ورزی نہیں کی ، ایک شخص ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہا تھا، اس شخص کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی