i پاکستان

کراچی' پولیس مقابلے میں زخمی تین ڈاکو گرفتارBreaking

April 04, 2025

کراچی کے علاقے قائد آباد پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو دکان کے باہر بیٹھے افراد کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا منظم گینگ آپریٹ کر رہا تھا جس کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم میں 13 مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی