i پاکستان

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمیBreaking

April 16, 2025

کراچی کے علاقے زمان ٹائون اور سرجانی ٹائون میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق زمان ٹاون کے علاقے کورنگی ایک نمبرایک نورانی بستی بنگالی پاڑے کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریبا 3 بجکر 10 منٹ پر فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ منیب ولد متین کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اسی علاقے میں الصبح تقریبا 5 بجکر 45 منٹ پر بھی فائرنگ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ شفیع اللہ ولد محمد خالد کے نام سے کی گئی۔

شفیع اللہ کو بھی ڈاکووں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے ، علاقہ پولیس نے مزکورہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی۔ سرجانی ٹاون کے علاقے گلشن نور فریدی موڑ کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ بابر ولد شوکت کے نام سے کی گئی۔ زخمی ہونے والا شخص سکیورٹی گارڈ ہے فائرنگ کا واقعے زخمی ہونے والے شخص کے ساتھی سیکیورٹی گارڈ ، بلال ولد خالد سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، تاہم پولیس نے بلال کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی