i پاکستان

قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابند سلاسل ہے' حکومت جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کرے'، قوم کو بتائیں قیمتیں کیوں اور کس نے عوام کی دسترس سے باہر کیں' مشیر اطلاBreaking

April 04, 2025

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے' حکومت جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کرے'، قوم کو بتائیں کہ قیمتیں کیوں اور کس نے عوام کی دسترس سے باہر کیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کا دوسرا جرم 150 روپے فی لیٹر پیٹرول تھا جسے 300 روپے پر پہنچایا گیا، قوم کو بتائیں کہ قیمتیں کیوں اور کس نے عوام کی دسترس سے باہر کیں؟ بیرسٹر سیف نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7 فیصد کمی آئی ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کمی کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپے سے بھی کم ہونی چاہیے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ حکومت جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی