ضلع باجوڑ کے سرکاری اسپتال خار سے الٹراسانڈ مشین چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل ایک ہسپتال اہلکار نے مشین چوری کی، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے واقعے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں مشین چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے تین دن تک مشین چوری کا واقعہ چھپائے رکھا، جس پر باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی مکمل انکوائری کا عندیہ دیا ہے۔ضلعی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری املاک کے تحفظ میں کوتاہی یا مجرمانہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی