محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چندر وز تک ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر مغرب اور جنوب مغرب کی سمت سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اب سے چندر روز تک ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ میں 18 اپریل تک درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں بھی گرم رہیں گی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ ہیٹ ویو جیسے اثرات سے بچا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی